ضلعی انتظامیہ نے نوجوانوں، طلبہ اور مسافروں کے بسوں کی سیڑھیوں پر لٹکنے اور چھت پر چڑھنے پر پابندی عائد کر دی

بدھ 12 دسمبر 2018 23:14

ہری پور۔ 12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ہری پور کی ضلعی انتظامیہ نے کسی ٹریفک حاد ثہ سے بچنے کیلئے نوجوانوں، طلبہ اور دیگر مسافروں کے بسوں کے دروازوں و سیڑھیوں پر لٹکنے اور چھت پر چڑھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی دو ماہ تک نافذالعمل رہے گی اور اس کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سزا دی جا سکے گی۔ اس بارے میں باقاعدہ حکم نامہ ڈپٹی کمشنر ہری پور نے جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں