پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پورکی گارڈننگ اینڈ انوائرمنٹل سوسائٹی کے زیر اہتما م ماحول کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے واک

جمعرات 17 جنوری 2019 21:07

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) گو رنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پورکی گارڈننگ ایند انوائرمنٹل سوسائٹی کے زیر اہتما م ماحول کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے واک کا اہتمام کیاگیا ۔

(جاری ہے)

واک میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اشفاق احمد ،انچارج سوسائٹی عبداللہ علی ،صدر محمد احسن ،جنرل سیکرٹری محمد فیضان میڈیا سیکرٹریز فرخ زمان حسن رسول اور دیگر نے شرکت کی ۔شرکاء واک نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر ماحول اور جنگلا ت کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ واک کا مقصد جنگلات کے بچائو پودے لگانے اور ان کی حفاظت کرکے انسان دوست ماحول کی افادیت کو اجاگر کرنا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں