اسسٹنٹ کمشنر تحصیل خانپور کا سانگڑہ گلی پرائمری سکول کا معائنہ

ہفتہ 18 مئی 2019 14:05

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل خانپور نے سانگڑہ گلی پرائمری سکول کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل خانپور مس گل بانو بی بی، ڈپٹی کمشنر ہری پور عارف الله اعوان کی ہدایت پر تحصیل خانپور کے نواحی علاقہ سانگڑہ گلی کے پرائمری سکول کا معائنہ کیا اور بچوں کو دیئے جانے والے تعلیمی معیار کو چیک کیا اور سکول میں درپیش مسائل بارے آگائی حاصل کرتے ہوئے انہیں حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے مکھنیال بازار کا دورہ کیا اور خوردونوش کی فروخت کی جانے والی اشیاء کا کوالٹی معیار چیک کرتے ہوئے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر رکھیں اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء فروخت کریں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں