اسسٹنٹ کمشنر تحصیل غازی کا جھامرہ ہیلتھ سنٹر اور پٹوار خانہ کا دورہ، عوام الناس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہدایات

بدھ 26 جون 2019 20:47

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل غازی نے جھامرہ ہیلتھ سنٹر اور پٹوار خانہ کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو اسسٹنٹ کمشنر تحصیل غازی حافظ محسن صلاح الدین نے تحصیل غازی کے علاقہ جھامرہ کے سب ہیلتھ سنٹر کا معائنہ کیا اور عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ ہیلتھ سنٹر میں موجود سٹاک چیک کرنے کے علاوہ تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل غازی حافظ محسن صلاح الدین نے جھامرہ کے پٹوار خانوں کا دورہ کیا اور عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور ہدایت کی کہ عوام الناس کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں