ایڈیشنل اے سی کا کوٹلہ ہسپتال کا دورہ، ہسپتال بند ہونے اور عملہ کی غیر حاضری پر ڈی ایچ او کو کارروائی کی ہدایت

جمعہ 21 فروری 2020 18:52

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کوٹلہ ہسپتال کے دورہ کے دوران ہسپتال بند ہونے اور عملہ کی غیر حاضری پر ڈی ایچ او کو کارروائی کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II ہری پور ڈاکٹر واجد نے ٹی ایم اے خان پور کے افسران اور ریونیو سٹاف کے ہمراہ اسلام آباد سے ملحقہ علاقہ کوٹلہ (مکھنیال) کا اچانک دورہ کیا۔ دوران انسپکشن کوٹلہ ہسپتال میں عملہ موجود نہ تھا اور ہسپتال بند تھی جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلعی ہیلتھ آفیسر ہری پور کو فوری طور پر متعلقہ عملہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں