ہری پور،پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی میں ٹرینیز کو مارشل آرٹ کی ٹریننگ

بدھ 15 مئی 2024 14:54

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور میں ٹرینیز کو مارشل آرٹ کی ٹریننگ دی گئی۔ پی ایس ٹی اے ہری پور کے مطابق پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور میں وارڈرز کا بنیادی ٹریننگ کورس جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ٹرینیز کو مارشل آرٹ کی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے جس میں ٹرینیز بہت شوق سے حصہ لیتے ہیں۔ آج مارشل آرٹ ٹرینر اعجاز (ایکس مین ) نے ٹرینیز کو ٹریننگ دی۔ یہ ٹریننگ ٹرینیز کے ذہنی تناؤ کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی فٹنس کو بہتر بنائے گی اور ذاتی دفاع میں مددگار ثابت ہو گی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں