ڈسٹرکٹ بوائے سکائوٹ ایسوسی ایشن ہری پور کے سینئر سکائوٹ خان افسر ریٹائرڈ ہو گئے

جمعرات 16 مئی 2024 14:30

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ بوائے سکائوٹ ایسوسی ایشن ہری پور کے سینئر سکائوٹ لیڈر و سینئر فزیکل ایجوکیشن ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول، کاگ کے خان افسر ریٹائر ہو گئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈسٹرکٹ بوائے سکائوٹ ایسوسی ایشن ہری پور نےان کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے سینئر سکائو ٹ لیڈر و سینئر فزیکل ایجوکیشن ٹیچر خان افسر کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خان افسر کی دوران سکائوٹ ایسوسی ایشن کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی، ہماری دعا ہے کہ ان کی باقی ماندہ زندگی صحت و تندرستگی والی ہو، اﷲ تعالیٰ ان کیلئے باقی ماندہ زندگی خوشیوں سے بھر دے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں