اے سی خان پور کا نان بائیوں، پٹرول پمپس، بیکریوں اور کریانہ سٹورز کا دورہ، متعدد دکانداروں کو جرمانے

جمعہ 17 مئی 2024 10:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) اسسٹنٹ کمشنر خان پور نور نواز اتمان خیل نے عوامی شکایات پر شہر میں مختلف نان بائیوں کی دکانوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ہری پور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خان پور نور نواز اتمان خیل نے نان بائی کی مختلف دکانوں پر زائد قیمت اور کم وزن کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا۔ اس موقع پر وہ قصاب کی دکانوں، پیٹرول پمپس اور بیکریوں سمیت کریانہ سٹورز پر بھی گئے جہاں خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو جرمانے عائد کئے۔ انہوں نے حطار اور مکھنیال کے مختلف ریسٹورنٹس کا بھی معائنہ کیا جبکہ کوہمل خان پور میں گرداوری کا معائنہ کرنے سمیت عملہ کو ضروری ہدایات بھی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں