تحصیل غازی میں جاری سلطانیہ سرکل فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آیان سٹار عیسیٰ نے جیت لیا

منگل 9 اپریل 2024 17:25

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) تحصیل غازی میں جاری سلطانیہ سرکل فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ تاج آیان سٹار عیسیٰ نے جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی جاز کے وائس پریزیڈنٹ مدثر حسین خان تھے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل غازی میں جاری سلطانیہ سرکل فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹورنامنٹ میں 48 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جنگ کوٹھا سٹار اور آیان سٹار عیسیٰ کے مابین کھیلا گیا، جو آیان سٹار عیسیٰ نے جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔فائنل کے مہمان خصوصی مہمان وائس پریزیڈنٹ جاز مدثر حسین خان نے فاتح اور رنراپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ونر ٹیم کو موٹرسائیکل انعام دیا گیا۔ مہمان خصوصی مدثر حسین خان نے آرگنائزر کمیٹی فواد خان و انکی ٹیم کو کامیاب ٹورنامنٹ کروانے پر مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں