سندھ زرعی یونیورسٹی کی جانب سے3 اساتذہ کو تدریسی و تحقیقی خدمات کے اعتراف کے طور پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا

منگل 5 ستمبر 2023 22:27

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2023ء) سندھ زرعی یونیورسٹی کی جانب سے 3 اساتذہ کو تدریسی و تحقیقی خدمات کے اعتراف کے طور پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا، گندم کی اجناس کی بہتر پیداوار پر ڈئریکٹر پلاننگ کو بھی شیلڈ ایوارڈ دیا گیا، سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی جانب سے جامعہ کے اساتذہ اور افسران کی جانب سے تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں میں شاندار خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اس ضمن میں سال 2021,2020ء اور2022ء کیلئے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کیلئے فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری اینڈ وٹرینری سائنسز کے ڈاکٹر عطا حسین شاہ، انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین سومرو اور فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن کے پروفیسر ڈاکٹر عمران کھتری کو شیلڈ اور نقد انعام سے نوازا گیا، جبکہ گندم کی سیڈ کیلئے سکرنڈ میں قائم کی گئی تجرباتی فیلڈ میں بہترین فی ایکڑ پیداوار حاصل کرنے پر فیلڈ کے انچارج اور ڈئریکٹر پلاننگ ڈاکٹر محمد مٹھل لوند کو بھی شیلڈ ایوارڈ سے نوازا گیااس ضمن میں سندھ زرعی یونیورسٹی کے ڈاکٹر اے ایم شیخ آڈیٹوریم ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا موجودہ دور قابلیت، مقابلے اور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے، اس میں دنیا سے مدمقابل ہونے کیلئے اساتذہ اور محققین پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی کیلئے یہ قابل فخر بات ہے کہ ہمارے اساتذہ انتہائی قابل ہیں، جبکہ یونیورسٹی کے90فیصد اساتذہ ملکی اور بیرونی ممالک کی جامعات سے پی ایچ ڈی ہیں، اس موقع پر ڈین ڈاکٹر اعجاز علی کھوھارو، ڈاکٹر عنایت اللہ راجپر، ڈاکٹر سید غیاث الدین شاہ راشدی، ڈاکٹر منظور علی ابڑو، ڈاکٹر الطاف سیال، ڈاکٹر ضیا الحسن شاہ، ڈاکٹر محمد مٹھل، ڈاکٹر فہد نظیر کھوسو، نصرت حسین چانڈیو اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں