سيبس یونیورسٹی جامشورو میں اساتذہ کی تربیت کا سات روزه تربيتی پروگرام اختتام پذير

منگل 14 مئی 2024 14:15

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) شہید اللہ بخش سومرو (سيبس) یونیورسٹی آف آرٹ ڈیزائن اینڈ ہیریٹیجز جامشورو میں ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے تعاون سے فیکلٹی ممبران کی تدریسی صلاحیتوں اور علم میں اضافہ کرنے سے متعلق سات روزہ ٹریننگ پروگرام اختتام پذير ہو گیا۔ ٹریننگ میں بہت سارے موضوعات پر سيشنز کيے گئے جن میں موثر تدریسی طریقہ کار، نصاب کی ترقی، سائیکوموٹر ڈومین، او ِبی اِی کا تعارف، علمی ڈومین، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسیاں، اخلاقیات اور پیشہ ورانہ رویہ، آرٹ اور ڈیزائن کی تعلیم کے لیے تدریسی ڈیزائن، موثر تحقیق، طلباء کی کونسلنگ اور رہنمائی، کوالٹی اشورنس، تحقیقی گرانٹ اور علم کی تخلیق اور کمرشلائيزيشن شامل تهے۔

شرکاء کو تدریسی عمل کے بارے میں اپنی سمجھ کو گہرا کرنے کے لیے تجربہ کار ٹرینرز پروفیسر ڈاکٹر ارابیلا بھٹو، ڈاکٹر امجد آرائیں، ڈاکٹر اویس کھتری، ڈاکٹر رضوان علی شاہ، ڈاکٹر آغا احمد نبی، ڈاکٹر نصر اللہ پیرزادہ، ڈاکٹر ایم مراد میمن، ڈاکٹر شعیب احمد، ڈاکٹر بنفشہ سید، ڈاکٹر کبیر ڈھيروانی، آرکيٹيکٹ فہد نظامانی، عبدالمالک چنہ، اسرا جان اور عظمیٰ آریسر کے سيشنز اور ان کو سننے کا موقع بھی ملا۔

(جاری ہے)

تربیت کے اختتام پر شرکاء، آرگنائيزرز اور ماسٹر ٹرينرز کو وائس چانسلر سبس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ارابیلا بھٹو کی جانب سے تکمیل کے سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں