گراں فروشوں ،منافع خوروں کے خلاف تابڑتوڑکاروائیاں جاری, 50سے زائد منافع خوروں پر ہزاروں روپے جرمانے، 4منافع خور گرفتار

جمعہ 17 مئی 2019 20:25

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں اورمنافع خوروں پر تابڑتوڑکاروائیاں شروع کردیں ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے فقیر کا پڑ،میمنہ ہسپتال بازار،پکاقلعہ ،مارکیٹ ٹاورسمیت ایک درجن سے زائد مقامات پر چھاپے 50سے زائد منافع خوروں پر ہزاروں روپے جرمانے 4منافع خور گرفتار،کئی منافع خورافسران کو دیکھ کر ٹھیلے پتھارے چھوڑ کر بھاگ گئے،پولیس نے سامان تحویل میں لے لیا،تھوک بازاروں میں بڑی کارروائی ،ناجائز منافع وصول کرنے پر جرمانے،تمام بازاروں میں لسٹیں نہ رکھنے والے دکانداروں،ٹھیلوں پتھاروں والوں کی گرفتارکا حکم،مارکیٹ ٹاور مرغی مارکیٹ میں چھاپہ،زائد منافع وصول کرنے والا دکاندارگرفتار، ڈویژنل کمشنرمحمد عباس بلوچ اورڈپٹی کمشنر سید اعجاز علی شاہ کی سرکردگی میں ضلع بھر خصوصاًشہر کے علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشی اورمنافع خوری کے خلاف کریک ڈائون رمضان المبارک کے آغاز سے ہی جاری ہے ،ماہ صیام کے دوسرے عشرے کے ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنر سٹی فراز احمد صدیقی کی سرکردگی میں پرائس کنٹرول ڈپارٹمنٹ،مارکیٹ کمیٹی کے افسران وعملے اورپولیس کی بھاری نفری نے ناجائز منافع خوری روکنے کیلئے تلک چاڑی ،دادن روڈ،پولیس ہیڈکوارٹر،مارکیٹ ٹاور،میمن اسپتال ،پکاقلعہ ،نیاپل سمیت ایک درجن سے زائد مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 50سے زائد منافع خوروں پر ہزاروں روپے جرمانے اور4افراد کو گرفتار کرلیا ،جبکہ کئی منافع خورافسران کو دیکھ کر فروٹ اورسبزیوں کے ٹھیلے چھوڑ کر فرار ہوگئے جنہیں پولیس نے تحویل میں لے لیا،کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سٹی فراز احمد صدیقی نے خریدارو ں کو روک روک کر ریٹ معلوم کئے اورانہیں واپس ٹھیلوں ،پتھاروں اوردکانوں پر لے کر ناجائز وصول کیاگیا منافع واپس دلوایا اورمنافع خوروں پر جرمانے کئے ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے مارکیٹ ٹاور پرواقع مرغی مارکیٹ کا بھی دورہ کیا،اورسرکاری ریٹ لسٹ سے زائد منافع خوری میں ملوث دکانداروں پر جرمانے کئے ، اورایک شخص کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا،کارروائی کے دوران ایک درجن سے زائد ایسے افراد پر بھی جرمانے کئے گئے جن کے پاس سرکاری مقررہ داموں کی لسٹیں موجود نہیں تھیں ،اسی طرح نیاپل اورحالاناکہ کی تھوک مارکیٹوں میں کاروائی کی گئی جہاں نصف درجن سے زائد افرادپرناجائز منافع وصول کرنے بھاری جرمانے کئے گئے ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی فراز احمد صدیقی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خریداری صرف سرکاری مقررہ کردہ لسٹوں کے مطابق کریں ،اورمنافع خوروں کی اطلاع فوری شکایتی مراکز اورمرکزی کنٹرول روم کو دیں ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں