حیدرآباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

پیر 6 مئی 2024 16:48

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2024ء) بلدیہ پولیس حیدرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کو گرفتار کر کے 2 کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پولیس کی جانب سے منشیات، گٹکا و مین پوری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بلدیہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے منشیات ڈیلر جاوید سومرو کو گرفتار کرکے 2 کلو 5 گرام چرس برآمد کی۔

ابتدائی تفتیش کے نتیجے میں گرفتار منشیات ڈیلر نے اپنا تعلق منشیات سپلائر گروہ سے ظاہر کرتے ہوئے متعدد علاقوں میں منشیات کی سپلائی کے انکشافات کیے۔ گرفتار منشیات ڈیلر کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ بلدیہ پولیس نے گرفتار منشیات ڈیلر کے قبضے سے برآمد چرس تحویل میں لےکر نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ مزید تحقیق جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں