ستمبر کی رات گھر میں پولیس اہلکار داخل ہوئے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ان کے شوہر کو گرفتار کرکے لے گئے، مسماة میمورہ

ان کے شوہر کا کسی بھی سیاسی ، مذہبی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا اس واقعے کے بعد ہم نے قاسم آباد تھانے پر اطلاع دی لیکن ہماری کوئی بھی سنوائی نہیں کی گئی

اتوار 15 ستمبر 2019 22:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) ریوینیو ہاؤسنگ سوسائٹی قاسم آباد کی رہائشی مسماة میمونہ لاکھو نے بتایا ہے کہ 6ستمبر کی رات ان کے گھر میں پولیس اہلکار داخل ہوئے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ان کے شوہر غلام مرتضیٰ لاکھو کو گرفتار کرکے لے گئے اور انہیں گم کردیا گیا ہے اس حوالے سے کوئی بھی تسلی بخش جواب نہیں دیا جارہا ،حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے شوہر کا کسی بھی سیاسی ، مذہبی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا اس واقعے کے بعد ہم نے قاسم آباد تھانے پر اطلاع دی لیکن ہماری کوئی بھی سنوائی نہیں کی گئی، انہوں نے اپیل کی کہ ان کے شوہر کو فوری طورپر رہا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں