حیدرآباد میں پولیس نے گھر میں گھسنے والے پاگل کتے کو گولی مار کر ہلاک کردیا

بدھ 18 ستمبر 2019 23:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) حیدرآباد میں پولیس نے پاگل کتے کو گولی مار کر ہلاک کردیا ، حیدرآباد کے علاقہ پٹھان کالونی میں ایک پاگل کتا گھر میں گھس گیا جہاں مکینوں نے اسے ایک کمرے میں بند کردیا اور پولیس کو طلب کیا جس نے کتے کو گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ خاکروب نے کتا اٹھا کر کوڑے دان میں پھینک دیا واضح رہے کہ حیدرآباد میں آوارہ کتوں کی بہتات ہوگئی ہے اور صرف دوہفتہ میں کتے کے کاٹنے کے چالیس کے قریب واقعات ہو چکے ہیں جبکہ دوسری جانب اسپتالوں میں کتے کے کاٹے سے شفا کے لیے لگائی جانے والی ویکسین ناپید ہو گئی ہیں سرکاری اسپتالوں میں بھی ویکسین انتہائی محدود تعداد میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں