گرمی کی شدت میں اضافہ ،ایم ایس لیاقت یونیورسٹی اسپتال نے فوکل پرسن مقرر کر دیئے

اگر ممکنہ ہیٹ اسٹروک کا سامنا کرنا پڑا توفوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر کے تمام ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی جائیں گی،ڈاکٹر اعجاز احمد عباسی

پیر 13 مئی 2024 22:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد و جامشورو ڈاکٹر اعجاز احمد عباسی نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ کے دوران اگر ممکنہ ہیٹ اسٹروک کا سامنا کرنا پڑا تو ہسپتال میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر کے تمام ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی جائیں گی جس کے لئے ہمیں تیار رہنے کی ضروت ہے اور اس لئے قبل از وقت فوکل پرسن مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

وہ حیدرآباد اور اس کے قرب و جوار میں ممکنہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس میں AMS جنرل ڈاکٹر طاہر قریشی، ڈائریکٹر آئی سی یو ڈاکٹر کاشف میمن، AMS جنرل جامشورو ڈاکٹر منیر احمد شیخ، AMS جنرل ٹو ڈاکٹر محمد علی کے کے، اے ڈی ایس ڈاکٹر آفتاب پھل، AMS ڈاکٹر پونم جتوئی، RMO جنرل ڈاکٹر سید اشفاق حسین شاہ RMO جنرل ٹو ڈاکٹر فیضان حسین میمن اور دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایم ایس ڈاکٹر اعجاز احمد عباسی نے کہا کہ حیدرآباد اور اس کے قرب وجوار میں گرمی میں اضافہ اور ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر لیا قت یو نیو رسٹی ہسپتا ل حیدرآباد و جامشورو میںایئر کنڈیشن ہیٹ اسٹروک یو نٹس قائم کر کے بڑی تعداد میں ڈرپس اور انجکشن سمیت دیگر ضروری سامان اور ادویات کے ساتھ ساتھ مریضوں کے پہننے کیلئے کپڑے فراہم کرکے سینئر ڈاکٹر محمد اسلم راجپوت کو جن کا موبائل نمبر0311-3077700سول ہسپتال حیدرآباد کیلئے جبکہ جامشورو ہسپتال کیلئے ڈاکٹر فہیم لاشاری RMOجن کا فون نمبر0332-1318881 کو ہیٹ اسٹروک فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے تاکہ ہیٹ اسٹروک کے متاثرہ مریضوں کی بہتر طور پر طبی امداد اور دیکھ بھال ہوسکے ۔

انہوں نے بتایاکہ ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضو ںکو شعبہ ایمر جنسی میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہیٹ اسٹر وک کے متا ثر ین کیلئے قائم 10 بستر وں پر مشتمل ہیٹ اسٹر وک یونٹ میں منتقل کیا جائے گا جہاںتین ایئر کنڈ یشنر لگا دیئے گئے ہیں او ر ضرورت پڑنے پر ان میں مزید اضافہ کر دیا جائے گا جبکہ ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہوکر آنے والے مریضوں کو فوری طبی امداد د ینے کیلئے وافرتعداد میں ڈرپس ، کینو لا ،ادویا ت انجکشن اور دیگر ضروری اشیا کے ساتھ سا تھ ڈاکٹر ز و لیڈی ڈ اکٹرز ،نر سز اور پیرا میڈ یکل اسٹاف کی ڈیو ٹیا ں لگا دی جائیں گی جبکہ یہ عملہ آنے والے مریضوں کو فوری طبی امداد دے گا اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

ایم ایس ڈاکٹراعجاز احمد عباسی نے بتایا کہ ہیٹ اسٹروک یونٹ میں علا ج و معا لجہ کی تمام سہو لت کے ساتھ بر ف کا بھی انتظا م ہو گاجبکہ وارڈکے با تھ رومز میں مریضو ں کے نہا نے کیلئے شاور لگا دیئے گئے ہیں اور پہننے کیلئے کپڑ ے کے جو ڑ وں کا انتظام کر دیا گیاہے اور جن ڈاکٹر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے وہ مجھے لمحہ بہ لمحہ کی رپورٹ سے آگاہ کرتے رہیں گے جبکہ وہ خود بھی ہیٹ اسٹروک یونٹ پہنچ کر اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی طبی امداد اور علاج و معالجے کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں