لڑکی کے اغوا کا واقعہ ڈرامہ نکلا، لڑکی نے گھر سے باہر رہنے کا پلان بنایا تھا

اتوار 19 مئی 2024 20:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) پریٹ آباد کی رہائشی لڑکی کے اغوا کا واقعہ ڈرامہ نکلا، لڑکی نے گھر سے باہر رہنے کا پلان بنایا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 9 روز قبل حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد کی لڑکی کے اغوا ہونے کا واقعہ ڈرامہ نکلا، پولیس نے بتایا کہ لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، ملکر گھر سے باہر رہنے کا پلان بنایا تھا۔

حیدر آباد پولیس نے بتایا کہ پیسے ختم ہونے پر گھر والوں کو کہا اغوا کر لیا گیا ہے، تاہم لڑکا اور لڑکی کھنڈو اسٹاپ سے ملے ہیں، جس کے بعد لڑکی کا میڈیکل کرایا گیا۔پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے میڈیکل رپورٹ میں بے ہوشی کی کوئی علامت نہیں ملی، لڑکی نے 9 روز قبل کال کر کے کہا تھا آفس سے گھر آرہی ہوں جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں