ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ کی زیر صدارت پبلک اسکول حیدرآباد بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:07

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) پبلک اسکول حیدرآباد کے بورڈ آف گورنرز کے چیئر مین ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس اسکول کے پرنسپل آفس میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر اور سندھ کے نامور ماہر تعلیم نثار احمد صدیقی کی قابلیت اور تجربے سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے طالبعلموں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے انکی خدمات لی جائیں اور انقلابی اقدامات کیے جائیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمد اسلم سومرو ، پرنسپل پبلک اسکول فضل الدین میمن ، ادریس راجپوت اور میر فتح تالپور موجود تھے کمشنر حیدرآبادنے کہا کہ پبلک اسکول صوبے کا تاریخی ا ور معیاری اسکول رہا ہے جوکہ نہ صرف حیدرآباد بلکہ سندھ بھر کے طلبہ کو علم کی روشنی سے منور کر رہا ہے اور اس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے نثار احمد صدیقی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے بہت جلد حکومت سندھ کی منظوری کے بعد ایک مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر کے انکی خدمات حاصل کی جائینگی انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسکول کے انرولمینٹ میں اضافہ کیا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر نثار احمد صدیقی نے بتایا کہ تدریسی نظام کو دور حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے اساتذہ کی ٹریننگ انتہائی ضروری ہے تاکہ انکی تدریسی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے طالبعلموں کو بہتر تعلیم فراہم کی جا سکے اس کے علاوہ میرٹ پر سبجیکٹ اسپیشلسٹس اساتذہ مقرر کرنے کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل سائنس لیب قائم کرنے، طالبعلموں کے متعلق والدین اور اساتذہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے ، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور دیگر کئی بنیادی مسائل حل کر کے اس اسکول کے تعلیمی معیار اور انتظامی ڈھانچہ کو مزید بہتر کیا جا سکتاہے اس موقع پر اجلاس میں موجود تمام ممبران کی جانب سے فیصلوں کی تائید کی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں