واسا ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن ودیگر واجبات کی عدم ادائیگی ورک چارج ملازمین وکنٹرکٹ ملازمین کو سینیارٹی کی بنیاد پر مستقل نہ کرنے کے خلاف احتجاج

جمعرات 29 اکتوبر 2020 22:45

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین نے واسا ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن ودیگر واجبات کی عدم ادائیگی ورک چارج ملازمین وکنٹرکٹ ملازمین کو سینیارٹی کی بنیاد پر مستقل نہ کرنے کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے چیف آرگنائزر اعجاز حسین، بلاول ملاح، عبدالحمید، نیاز حسین چانڈیو، رحیم کھوسو،قاضی نسیم نے کہاکہ واسا ملازمین حیدرآباد کے نکاسی وفراہمی آب کے نظام کو رواں دوراں رکھنے میں اپنی تمام صلاحتیوں کو بروکار لانے کے باوجود عرصہ دراز سے ماہانہ تنخواہوں، پنشن سے محروم ہیں جو کہ حکومت سندھ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اوراب بھی ملازمین کے مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو مزدور انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گے، جنرل سیکریٹری عبدالقیوم بھٹی نے کہاکہ ایچ ڈی اے انتظامیہ شعبہ واسا کے مالی مسائل حل کرنے کی طرف توجہ نہیں دے رہی جس کی وجہ سے اس شعبہ کے لازمین بوک وافلاع کا شکار ہیں جبکہ سندھ حکومت بھی اس ظلم وستم میں برابر کی شریک ہے جس کی وجہ سے واسا کے ملازمین احتجاج پر مجبور ہیں اس پر بھی انتظامیہ اور حکومت سندھ ان کے مسائل حل نہیں کرتی، انہوں نے عید میلاد النبیؐ کی حرمت کے پیش نظر ہڑتال موخر کرتے ہوئے کہا کہ اگر 9 نومبر تک ملازمین کی تمام تنخواہیں، پنشن ودیگر ادائیگی نہیں کی تو 10نومبر سے احتجاجی تحریک شروع کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں