) ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو نے سندھ میں ہیپاٹائٹس کے تیزی پھیلا ئوپر اپنی گہری تشویش کا اظہار

جمعہ 3 مئی 2024 20:55

ڑ*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو نے سندھ میں ہیپاٹائٹس کے تیزی پھیلا ئوپر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیسٹرو ڈیپارٹمنٹ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مشترکہ تعاون سے اتائیت کے خاتمہ کیلئے جلدہی سندھ بھر میں دفعہ 144لگا کراتائی ڈاکٹرز کے خلاف سخت کریک ڈائون شروع کیا جائے گا تاکہ ہیپاٹائٹس کے بڑھتے ہوئے مرض پر قابو پایا جاسکے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے آفس میںسول اسپتال حیدرآباد کے شعبہ گیسٹرو کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر اکرم باجوہ کی قیادت میں ملاقات کیلئے آنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفد میں ایم ایس ڈسٹرکٹ پولیس ہسپتال حیدرآبادڈاکٹر نعیم میمن، اے ایم ایس ڈاکٹر رشید بلال، انچارچ گیسٹرو او پی ڈی ڈاکٹر عارف سکندری اور ڈاکٹر علیم قریشی سمیت دیگر بھی موجو دتھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اکرام باجوہ نے ڈی آئی جی کو حیدرآباد ڈویژن میں پولیس جوانوں کیلئے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ ہمارا مقصد حیدرآباد کے شہریوں میں ہیپاٹائٹس کے مرض کو ختم کرنا اور دیگر شہریوں کو اس مرض سے بچانا ہے اس عزم کا آغاز ہم نے پہلے پولیس ڈپارٹمنٹ سے کیا اور مختلف وقتوں میں حیدرآباد ڈویژن کے کئی شہروں دادو،مٹیاری،ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہیار سمیت کئی شہروں میں پولیس جوانوں کیلئے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرکے پولیس جوانوں کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ، علاج اور ہیپاٹائٹس سے بچا ئوکے ٹیکے لگائے کیونکہ پولیس ہماری فرنٹ لائن فورس ہے اور پولیس کا صحت مند ہونا ہمارے معاشرے کیلئے عین ضروری ہے۔

ڈاکٹر اکرم باجوہ نے کہا کہ سندھ میں ہیپاٹائٹس کے پھیلا ئوکی ایک بڑی وجہ اتائی ڈاکٹرز ہیں جب تک اتائیت کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ہیپاٹائٹس کے مرض پر قابو نہیں پایا جاسکتا ۔اس موقع پر ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو نے کہا کہ حیدرآباد پولیس آپ کے اس اقدام کی ہمیشہ ممنون و مشکور رہے گی، آپ کا ڈیپارٹمنٹ انسانیت کی خدمت کر رہا ہے ۔

انہوں نے سندھ میں ہیپاٹائٹس کے پھیلا ئوپر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور ڈاکٹر اکرم باجوہ کی اس بات سے اتفاق کیا کہ جب تک عوام میں ہیپاٹائٹس کے بارے میں آگاہی فراہم کرکے حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کی جائیں گی تب تک ہیپاٹائٹس کا مرض کنٹرول نہیں ہو سکتا ۔ ڈی آئی جی حیدرآباد رینج نے کہا کہ اتائیت کے خاتمے کیلئے سندھ بھر میں جلد دفعہ 144لگا نے کیلئے کمشنر حیدرآباد سے سفارش کی جائے گی تاکہ گیسٹرو ڈیپارٹمنٹ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مشترکہ تعاون سے اتائی ڈاکٹرز کے خلاف سخت کریک ڈائون شروع کیا جاسکے ۔

آخر میں ڈاکٹر اکرم باجوہ نے ڈی آئی جی کو گیسٹرو ڈیپارٹمنٹ سول ہسپتال حیدرآباد کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جو نیکی کا عزم آپ لئے ہوئے ہیں اللہ پاک آپ تمام کو اس میں کامیابی عطا کرے اور ہم سب کو اس موذی بیماری سے محفوظ رکھے ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں