ڈاکٹر طحہ حسین علی کی ہمشیرہ اور ممتاز محقق و شاعر غلام حسین سچاروی کی صاحبزادی ڈاکٹر سمن سچاروی کو سپردخاک کردیا گیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:37

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جامشورو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہ حسین علی کی ہمشیرہ اور ممتاز محقق و شاعر غلام حسین سچاروی کی صاحبزادی ڈاکٹر سمن سچاروی کو ٹنڈوجہانیاں حیدرآباد کے قبرستان میں سپردِخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ڈاکٹر سمن سچاروی کو گذشتہ دنوں برطانیہ میں قتل کر دیا گیا تھا، نمازِ جنازہ و تدفین میں جامعہ مہران کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امحمد اسلم عقیلی، چاروں فئکلٹیوں کے ڈین، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی، مہران یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں، یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران وملازمین سمیت ادبی، سیاسی، سماجی اور تعلیمی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ڈاکٹر طحہ حسین علی و غلام حسین سچاروی سے گہرے دکھ اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں