سانحہ اکبری گرائونڈ ٹرانسفارمر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد کے لواحقین کو فی کس 7لاکھ 50 ہزارروپے کے چیک دیئے گئے

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:41

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) سانحہ اکبری گرائونڈ لطیف آباد نمبر 8 کے ٹرانسفارمر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد کے لواحقین کو فی کس 7لاکھ 50 ہزارروپے کے چیک دیئے گئے، عید کے دوسرے روز پیش آنے والے اس المناک سانحہ میں ایک حیسکو ملازم سمیت 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔سانحہ اکبری گرانڈ تابش والا ٹرانسفارمر لطیف آباد نمبر 8 کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد کے لواحقین نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریحان حمید سے 7 لاکھ 50 ہزار کے چیک وصول کئے، حیسکو ترجمان کے مطابق اس موقع پر لواحقین کا کہنا تھا کہ یہ سانحہ اتفاقی حادثہ تھا، حیسکو انتظامیہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مالی مدد کی ہے جس پر ہم حیسکو انتظامیہ باالخصوص حیسکو چیف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مرحوم سجاد قریشی ولد حبیب قریشی کی بیوہ ثمرین قریشی، عبدالمنان ولد عبدالرحمان (والدہ عبدالرحمن مسما فرزانہ)عارفین ولد محمد شکیل (والد محمد شکیل)اور محمد فراز ولد بشیر احمد (والدہ شوشیلہ بانو)کو 7 لاکھ 50 ہزار روپے کے چیک دیئے گئے،ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے باقی 5 افراد کے لواحقین کو بھی حیسکو انتظامیہ کی جانب سے چیک مکمل کاغذی کارروائی کے بعددیئے جائیں گے، اس کے علاوہ شدید زخمی ہونے والے دو افراد کو 5 لاکھ فی فرد دیئے گئے ہیں، معمولی زخمی ہونے والے 5 افراد کو فی فرد 3 لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سانحہ اکبری گرانڈ تابش ولا ٹرانسفارمرمیں 20 افراد متاثر ہوئے تھے جن میں 10جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک حیسکو ملازم جبکہ 9 عام افراد شامل تھے، 10 زخمی ہونے والوں میں 3 حیسکو ملازمین ہیں اور 7 پبلک مین شامل ہیں، اس موقع پر حیسکو چیف کے علاوہ ایڈمن اینڈ ایچ آرڈائریکٹر عثمان میمن، پرنسپل RTC شفیق احمد میمن، ڈائریکٹرلیبر اینڈ لیگل مانجھی خان ہنگورجو، منیجر کارپوریٹ اکانٹس دین محمد کیریو، XEN لطیف آباد ڈویژن ظفر علی سولنگی، PSO ڈاکٹر عمران احمد شیخ و دیگر حیسکو افسران موجود تھے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں