سندھ زرعی یونیورسٹی میں اینڈرائڈ ایپلیکیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

جمعرات 9 مئی 2024 22:37

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا ہے کہ دنیا جدت کی طرف گامزن ہے، محقق سے لیکر کسان تک زرعی ترقی اور موسمیاتی تبدیلیوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور میڈیا بڑا کردار ادا کرسکتا ہے، جامعات میں طلبہ کیلئے داخلہ لینے سے ڈگری حاصل کرنے تک معلومات کی رسائی اور آسانی کیلئے ڈیجیٹلائزیشن پر کام شروع کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ زرعی یونیورسٹی کے پبلک رلیشنز سیکشن کی ڈجیٹلائیزیشن ، ویب پیج اور اینڈرائڈ ایپلیکیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پبلک ریلیشنز سیکشن کی ڈجیٹلائیزیشن کا افتتاح وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری، ترقی پسند فارمرز سید ندیم شاہ جاموٹ، نبی بخش سٹھیو اور مختلف فیکلٹیز کے ڈینز نے کیا، جس میں اسٹوڈیو، پوڈکاسٹ اسٹوڈیو، آرکائیوز لائبریری، ویج پیج اور اینڈرائڈ ایپ کے متعلق آگہی دی گئی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ یونیورسٹی طلبہ کی آسانی کیلئے لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس) پر کام شرور ع کیا گیا ہے۔اس ڈیجیٹل سسٹم میں اکیڈمیا، انڈسٹری، کسانوں، المنائیز،طلبہ اور تدریسی و تحقیقی اداروں کے پروگرامز کے ساتھ انٹرلنکیجز کو فروغ دیا جائیگا اور ماڈرنائیز ایگریکلچر کو پروموٹ کیا جائیگا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں