گوٹھ حاجی کالو کھوسو کے رہائشی کھولہی برادری کا بااثر زمیندار کی جانب سے 13سالہ لڑکی کو یرغمال بنانے اور قتل کی دھمکیوں کیخلاف احتجاج

پیر 18 اکتوبر 2021 22:21

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) تلہار کے گوٹھ حاجی کالو کھوسو کے رہائشی کھولہی برادری کے افراد نے بااثر زمیندار کی جانب سے 13سالہ لڑکی کو یرغمال بنانے اور قتل کی دھمکیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج کیا، شریمتی لالی زوجہ سومار کولہی نے الزام لگایا کہ بااثر زمیندار جبار کھوسو ہم سے جبری مشقت لیتا تھا ہم لوگ اس کی قید سے نکل آئے ہیں جبکہ اس نے 13سالہ لڑکی شانتی کولہی کو قید کیا ہوا ہے وہ13سال سے ہم سے جبری مشقت لے رہاہے اور حساب کرنے کا کہنے پر مارپیٹ کرتا اور قتل کی دھمکیاں دیتا ہے ہم خدشہ ہے کہ زمیندار لڑکی کو قتل نہ کردے انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ زمیندار عبدالجبار کے خلاف کاروائی کرکے لڑکی کو بازیاب کرایاجائے ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں