معذور سرکاری ملازمہ کی خودکشی، مرنے سے پہلے لکھے خط کی تفصیلات آگئیں

دوران نوکری پریشان کرنے اور تنگ آکر زندگی کے خاتمہ کرنے کے بارے میں تحریر

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:34

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2024ء) حیدرآباد کی پھلیلی نہر سے گزشتہ دنوں ہالا گرلز کالج کی معذور ملازمہ خدیجہ کی لاش ملی تھی، تاہم مرنے سے پہلے لکھے گئے خط کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ہالا کی رہائشی 25 سالہ ملازمہ خدیجہ کی لاش تین روز قبل حیدرآباد کی پھلیلی نہر سے ملی تھی۔

(جاری ہے)

لاش کے ساتھ سے ایک خط بھی ملا تھا، جس میں خدیجہ نے مبینہ خودکشی کرنے کی وجوہات بیان کی تھیں۔خط میں دوران نوکری پریشان کرنے اور تنگ آکر زندگی کے خاتمہ کرنے کے بارے میں تحریر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ کا تعلق غریب گھرانے سے ہے جو ہالا کے گورنمنٹ کالج میں بطور لیب اٹینڈنٹ کام کرتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں