ریجنل آفس فوجی فرٹیلائزر کمپنی نواب شاہ میں پیداوار میں اضافہ کے لئے سونا بوران ڈی اے پی کے استعمال بارے سیمینار

بدھ 24 اپریل 2024 16:42

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی(ایف ایف سی) کی جانب سے ریجنل آفس نواب شاہ میں فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے لئے سونا بوران ڈی اے پی کے استعمال سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں فوجی فرٹیلائزرز نواب شاہ ریجن کے ڈپٹی منیجر محمد علی انیس گورائیہ، سیلز آفیسر نواب شاہ آصف اقبال اور ایگری سروسز آفیسر نواب شاہ علی رضا نے شرکت کی۔

فوجی فرٹیلائزرز نواب شاہ ریجن کے ڈپٹی منیجرنے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت ملک کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ڈی اے پی کے ساتھ اجزائے صغیرہ کا استعمال پیداوار میں اضافے کا باعث ہو گا۔ اس موقع پر ایگری سروسز آفیسر نے بتایا کہ بوران کے استعمال سے 10 سے 23 فیصد تک پیداوار میں اضافہ ممکن ہےاس لیے ڈی اے پی میں بوران کی ویلیو ایڈیشن کر کے سونا بوران ڈی اے پی تیار کی گئی ہے جس میں ڈی اے پی کے بنیادی اجزا نائٹروجن اور فاسفورس کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بوران کی ڈی اے پی کے ہر دانے میں موجودگی سے کھیت میں بوران کی تقسیم یکساں طور پر ہو گی اور بہتر پیداوار حاصل ہو گی اور سونا ڈی اے پی میں بوران کی بہتر حل پذیریت کے بدولت اسے کاشت کے بعد بذریعہ آبپاشی استعمال کر کے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر ہیڈ آف سیلز ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد آصف اقبال نے بتایا کہ ایف ایف سی کاشتکاروں کی معاشی خوشحالی کے لیے معیاری کھادیں اور زرعی خدمات فراہم کرتی رہی ہے اور زراعت کی بہتری اور غذائی تحفظ کے لیے جدت کا یہ سفر جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں