محکمہ ایکسائز حیدرآبادکی جانب سے شہریوں کو نیا ہدایت نامہ جاری

3اپنی پرانی گاڑیوں جوکہ ٹی او فارم پر اوپن لیٹر کے تحت چلائی جارہی ہیں ر اپنے نام منتقل نہیں کرائی گئی ہیں ان مینول کاغذات کو اسمارٹ کارڈ میں تبدیل کرائیں

بدھ 24 اپریل 2024 22:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) محکمہ ایکسائز حیدرآبادکی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پرانی گاڑیوں جوکہ ٹی او فارم پر اوپن لیٹر کے تحت چلائی جارہی ہیں اور جو پرانے مالک کے نام سے چل رہی ہیں اور اپنے نام منتقل نہیں کرائی گئی ہیں ان مینول کاغذات کو اسمارٹ کارڈ میں تبدیل کرائیں اور زیادہ سے زیادہ پندرہ روز کے اندر اندر یہ تمام قانونی کاررائیاں پوری کریں بصورت دیگر محکمہ ایکسائز کا عملہ نہ ایسی گاڑیاں جو پرانے مالکان یا اوپن لیٹر کے تحت چل رہی ہیں انہیں ضبط کرے گا بلکہ اس طرح کی گاڑیوں پر بھاری جرمانے بھی عائدکئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں