جامعہ سندھ سے ملحقہ نجی کالجز میں بی بی اے، بی ایس آئی ٹی کے دوسرے سمسٹر کے امتحانات 30 اپریل سے شروع ہوں گے

بدھ 24 اپریل 2024 19:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) جامعہ سندھ سے ملحقہ نجی کالجز میں بی بی اے، بی ایس آئی ٹی، بی ایس کمپیوٹر و بی سی آئی ٹی کے دوسرے سمسٹر کے امتحانات 30 اپریل سے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

ناظم سمسٹر امتحانات جامعہ سندھ جامشورو نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا کہ جامعہ سندھ سے ملحقہ نجی کالجز میں بی بی اے (آنرز)، بی ایس آئی ٹی، بی ایس سافٹ ویئر انجنیئرنگ و بی سی آئی ٹی (صرف فیلوور) کے دوسرے سمسٹر 2022ء و 2023ء کے امتحانات 30 اپریل 2024ء سے منعقد کیے جائیں گے، اس سلسلے میں امتحانات کا تفصیلی شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں