جامعہ سندھ میں اینٹی ہراسمنٹ سیل کی جانب سے “ملازمت کی جگہ پر خواتین کی ہراسمنٹ کے خلاف تحفظ” کے موضوع پر 29 اپریل کو آگہی سیمینار ہوگا

جمعہ 26 اپریل 2024 21:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) جامعہ سندھ جامشورو میں اینٹی ہراسمنٹ سیل کی جانب سے “ملازمت کی جگہ پر خواتین کی ہراسمنٹ کے خلاف تحفظ” کے موضوع پر ایک اہم آگہی سیمینار 29 اپریل کو منعقد کیا جائے گا، جس کو ہراسمنٹ کے خلاف تحفظ کیلئے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی ریجنل ہیڈ سندھ سبیقہ شاہ، اسسٹنٹ رجسٹرار اُفیفہ سموں و وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی اسسٹنٹ لا آفیسر عالیہ شیخ خطاب کریں گی اور طلبہ و طالبات کو ہراسمنٹ کے خلاف موجود قوانین و دیگر امور سے متعلق آگہی فراہم کریں گی۔

(جاری ہے)

سیمینار کا آغاز انسٹیٹیوٹ آف بایو کیمسٹری میں 29 اپریل کو صبح 11 بجے ہوگا، جس میں استقبالیہ خطاب وائس چانسلر پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کریں، تاہم وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی خاتون افسران خطاب کریں گی۔ سیمینار کے آخر میں سوال جواب کی نشست بھی ہوگی، جس کے بعد شیلڈز وغیرہ تقسیم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں