سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کی کارروائی، لطیف آباد کے علاقے میں دودھ کو غیر صحت مندانہ طریقے سے فروخت کرنے پر ڈیری سر بمہر

بدھ 8 مئی 2024 20:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر فدا حسین کھوسو کی سربراہی میں سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لطیف آباد کے علاقے میں دودھ کو غیر صحت مندانہ طریقے سے فروخت کرنے پر روقانہ ڈیری سر بمہر کردی جبکہ غریب نواز ہوٹل کے دودھ میں کیمیل کی آمیزش پائی گئی۔

(جاری ہے)

سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے روقانہ ڈیری اور غریب نواز ہوٹل پر موجود دودھ کو موقع پر ہی ضائع کردیا اور دونوں فریقین پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی فدا حسین کھوسو کا کہنا تھا کہ ملاوٹ شدہ کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف ہر سطح پر کارروائی کی جائے گی اور حیدرآباد کے عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی اشیاکی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں