سانگھڑ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار

بدھ 15 مئی 2024 19:39

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) سانگھڑ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد جرائم میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 6 بوتلیں ولایتی شراب, 500 پڑیاں مضر صحت گٹکا اور 50 لیٹر شرآب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں موثر اور کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایچ او کھپرو رحم حسین نے دوران پٹرولنگ رہزنی کےارادے سے کھڑے 2 مشکوک ملزمان واحد سمیجو اور پنھوں شر کو گرفتار کرکے ایک ٹی ٹی پسٹل اور کلہاڑی برآمد کی ہے جبکہ ان کے دیگر 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایس ایچ او پیرومل اسحاق سنگراسی اور ایس ایچ او شاہ پورچاکر رائو واجد علی اقدام قتل کے2 مقدمات میں مطلوب2ملزمان انور علی جتوئی اور آصف علی شاہ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

انچارج سی آئی اے سانگھڑ اکبر خان مری نے منشیات فروشوں حماد راجپوت سے 6 بوتلیں ولایتی شرآب،راشد علی اور عبدالحکیم خاصخیلی سے 50 لیٹر شرآب برآمد کی ہے۔ایس ایچ او تعلقہ محمد اعظم بھنگوار نے منشیات فروش محمد حنیف خاصخیلی کو گرفتار کرکےمضر صحت گٹکے کی 500 پڑیاں برآمد کی ہیں۔ گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں