زمین کی منتقلی کو شفاف بنانے اور قانون پر عملدرآمد کرانے کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے قائم کردہ ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 16 مئی 2024 19:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) زمین کی منتقلی کو شفاف بنانے اور قانون پر عملدرآمد کرانے کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے قائم کردہ ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے کنوینر اور ایڈیشنل کمشنر ٹو شہید بینظیر آباد ڈویژن احمد علی سومرو کی زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع شہید بینظیرآباد میں حیدرآباد سکھر موٹر وے ایم 6 و دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے لینڈ ایکیوزیشن کی قوانین پر عملدرآمد اور شفافیت کے ساتھ ساتھ کام میں تیزی لانے کے حوالے سے احکامات دئے اور ہدایات دیں کے قانون کے مطابق منصوبوں کے لیے زمین کی منتقلی کے کام کو جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ، ورکس اینڈ سروسز ، روڈس ، سپرینٹنڈنٹ سروے، روینیو و دیگر اداروں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے اور لینڈ ایکیوزیشن ایکٹ 1894 میں دی گئی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے زمین کی منتقلی کے حوالے سے پیش رفت کے متعلق کمیٹی کو آگاہی دی جائے تاکہ ماہانہ پیش رفت و مانیٹرنگ رپورٹ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ارسال کی جاسکے۔

اجلاس میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی تحصیل سکرنڈ میں قائم 4 ڈرینج اسکیموں کے لئے زمین کی منتقلی کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد دلشاد احمد عمرانی و دیگر ممبران کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں