g انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس غلام نبی میمن کی ہدایت

%حیدرآباد رینج کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 52 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے کے رینک لگائے گئے

اتوار 19 مئی 2024 19:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس غلام نبی میمن کی ہدایت پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو نے اپنے دفتر میں حیدرآباد رینج کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 52 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے کے رینک لگائے۔اس موقع پر ADIGP حیدرآباد رینج شاھد علی قریشی بھی موجود تھے۔انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں 21 ضلع حیدرآباد، 07 ٹنڈوالہیار، 01 ٹنڈو محمد خان، 08 مٹیاری، 02 دادو ، 03 جامشور، 04 ٹھٹہ، 04 بدین اور حیدرآباد رینج آفس کے 02 سب انسپکٹرز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو نے ترقی پانے والے انسپکٹرز کو مبارکباد دی انہوں نے رینک لگائے جانے کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ درحقیقت کسی بھی پولیس آفیسر کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوتا ہے ترقی پانے والے افسران اپنی پرموشن کا فائدہ پہلے سے بہتر انداز میں مذید بہترین کارکردگی کی صورت میں شہریوں کو منتقل کریں انہوں نے جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے پر بھی زور دیا ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے پولیس افسران کو کمیونٹی پولیسنگ کے تحت شہریوں کو خوش اخلاقی کے ساتھ بہترین خدمات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں