yحیدرآباد، ایچ ڈی اے مہران ورکرز یونین کے عہدیداران کا اجلاس

ش* واسا حیدرآباد تو گزرشتہ کئی سالوں سے مالی بحران کا شکار ہے، جنرل سیکرٹری

اتوار 19 مئی 2024 19:25

ٌحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) ایچ ڈی اے مہران ورکرز یونین کے عہدیداران کا اجلاس اتوار کی صبح سرپرست اعلی محمد اعظم راجپوت کی سربراہی میں لطیف آباد میں منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری محمد اسلم عباسی نے کہا کہ واسا حیدرآباد تو گزرشتہ کئی سالوں سے مالی بحران کا شکار ہے، لیکن نااہل انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے اس وقت ایچ ڈی اے کا حال بھی واسا سے بدتر ہوگیا ہے، واسا کے ڈائریکٹر فنانس اینڈ کمرشل کی ریکوری سے تنخوائیں ادا نہ کرنے اور گورنمنٹ آف سندھ کی جانب سے پینتیس کروڑ کی رقم سے صرف تین تنخوائیں ادا کرنے کی پالیسی سے مایوس ہوکر ٹیکس ڈپارٹمنٹ کا عملہ بھی بددلی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے ماہانہ ریکوری کا گراف ہر ماہ نیچے آرہا ہے،دوسری طرف ایچ ڈی اے ملازمین کو بھی صرف ماہ دسمبر 2023 تک کی تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی ہوئی ہے،آمدہ خبروں کے مطابق ایچ ڈی اے کیلئے سندھ کابینہ کی جانب سے منظور شدہ پچاس کروڑ کی گرانٹ بھی ادارے کے افسران کی باہمی چپقلش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے،واسا کے ڈائریکٹر فنانس جوکہ ایچ ڈی اے چیف فنانشل آفیسر بھی ہیں وہ ناراض ہیں کہ میری موجودگی میں ایچ ڈی اے کی روکی گئی سمری کی بحالی کیلئے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کنٹرول اور ڈپٹی سیکریٹری ایچ ڈی اے کیوں کراچی گئے، ہمارا ایچ ڈی اے اور واسا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ وہ واسا اور ایچ ڈی اے کے کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم ملازمین کے صبر کا اور امتحان نہ لیں اور فوری طور پرتمام بقایا تنخواں کی ادائیگی کیلئے سنجیدگی اختیار کریں،بصورت دیگر ہم احتجاجی راہ اختیار کرنے پر مجبور ہونگے، اجلاس کے شرکاہ میں چیئرمین ارشاعلی، ولیم نذیر، نصیر چنہ,عاشق قمبرانی، قاسم انصاری, رضوان راجپوت، خالد عثمانی، قاسم علی اور دیگر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں