کائونٹر ٹیراازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی،کچے کے ڈاکووں کو اسلحہ فراہم کرنے والے سمگلر گرفتار کرلئے

اتوار 19 مئی 2024 21:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) سی ٹی ڈی لاڑکانہ کی بڑی کاروائی کچے کے ڈاکووں کو اسلحہ فراہم کرنے والے 3 اسلحہ اسمگلرز گرفتار، اسمگلرز کے قبضے سے ہتھیاروں کے 51 جعلی لائسنس، دو پستول،ایک ریپیٹر، گولیاں اور کار برآمد کرلی گئی، اس حوالے سے ایس ایس پی سی ٹی ڈی اصغر شاہ نے بتایا کہ بلوچستان سے سندھ غیر قانونی اسلحہ سپلائی کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے 3 اسمگلرز گرفتار کر لیے گئے، اسمگلروں کو بلوچستان سے سندھ داخل ہوتے ہوئے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا،، گرفتار اسمگلرز کی شناخت جمعہ بروہی،عالم بروہی اور محمد خان بروہی کے نام سے ہوئی ہے جو جعلی لائسنس بناکے اسلحہ بلوچستان سے سندھ میں سپلائی کرتے تھے اور جعلی لائسنس پر بلوچستان سے سندھ لانے والے اسلحہ ڈاکوئوں اور جرائم پیشہ افراد کو فراہم کیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گرفتار اسمگلرز جمعہ بروہی پہلے بھی بم برآمدگی کے کیس میں خیرپور میں گرفتار ہوچکا ہے جن کا تعلق بلوچستان کے علاقے جعفر آباد سے ہے جن سے تفتیش جاری ہے، جلد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں