حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے وفد کی ایس ایس پی سے ملاقات، امن و امان حوالے تبادلہ خیال

جمعرات 23 مئی 2024 19:10

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے وفد نے صدر فاروق شیخانی کی قیادت میں ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی سے ملاقات کی اور انکی حیدرآباد تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں حیدرآباد کی موجودہ صورتحال اور امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ وفد کی جانب سے حیدرآباد چیمبر اور حیدرآباد پولیس کے مضبوط تعلقات اور مثالی تعاون پر روشنی ڈالی گئی ۔

وفد کی جانب سے پولیس اور چیمبر کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور حیدرآباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اور آخر میں ایس ایس پی حیدرآباد کو چیمبر مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام میرے لیے انتہائی قابل اور اہمیت کے حامل ہیں، کسی بھی ضلع کی کمانڈ حاصل کرنے کے بعد میری اولین ترجیح تاجر برادری سے مضبوط روابط اور بہتر تعلقات قائم رکھنا ہوتا ہے اور حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے ، یہاں کے تمام تاجروں کا معاشی استحکام میں اہم کردار ہے اور پولیس کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنا سب سے اہم ہے، میری پوری کوشش رہے گی کہ میں اچھے تعلقات قائم رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کروں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری ز کا جلد دورہ کروں گا ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں