ؑحیدرآباد: تھانے کی حدود میں 14 سالہ لڑکے کو آلو چوری کے الزام میں برہنہ کرکے بدترین تشدد

درندہ صفت جنونی افراد نے لڑکے کی ویڈیو بھی وائرل کی،تمام واقعے سے متعلقہ تھانے کی پولیس لاعلم رہی

ہفتہ 25 مئی 2024 20:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2024ء) حیدرآباد میں ہٹری تھانے کی حدود میں 14 سالہ لڑکے کو آلو چوری کے الزام میں برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور درندہ صفت جنونی افراد نے لڑکے کی ویڈیو بھی وائرل کی ۔تمام واقعے سے متعلقہ تھانے کی پولیس لاعلم رہی ۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایس کا نوٹس ۔

(جاری ہے)

تفصیلات حیدرآباد کے علاقے ہٹری تھانے کی حدود نیو سبزی منڈی میں 14 سالہ لڑکے راشد جتوئی کا آلو چوری کرنا ایک بڑا جرم بن گیا جس کے بعد درندہ صفت جنونی سبزی فروشوں نے اپنی عدالت لگالی اور لڑکے کاشف کو بجلی کے پول سے باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور کچھ افراد سگریٹ کے لائٹر سے لڑکے کے جسم کو جھلساتے رہے لڑکے نے منت سماجت اور چیخ و پکار کرکے اپنی جان چھڑوائی ۔

جنونی کھیل دو گھنٹے تک جاری رہا مگر متعلقہ پولیس ہٹری واقعہ سے لاعلم رہی ۔تمام واقعہ کی ویڈیو جب وائرل ہوئی تو ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے نوٹس لیکر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ۔جس پر ہٹری پولیس نے بچے پر تشددکرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں