تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان

بدھ 24 اپریل 2024 14:55

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، جام کمال خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نےکہا ہے کہ تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال نہایت ضروری ہے ۔ بدھ کو وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزارت تجارت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) انفراسٹرکچر کی استعداد کا جائزہ لیا ۔

اجلاس میں وزارت کی موجودہ آئی ٹی صلاحیتوں خاص طور پر تجارتی سرگرمیوں، بین الاقوامی درآمدات اور برآمدات، ترسیلات زر، اور دیگر اہم کارکردگی کے اشاریوں (KPIs) کی نگرانی پر غور کیا گیا ۔اس موقع پر جام کمال خان نے فیصلہ سازی کے لیے درست اور جامع معلومات اور ڈیٹا کے حصول میں سہولت فراہم کرنے میں ڈیجیٹل حل کے ناگزیر کردار پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی کارکردگی اور درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال نہایت ضروری ہے ۔

وزیر تجارت نے وفاقی اور صوبائی اداروں سمیت اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تجارت اور اقتصادی ترقی سے متعلق معلومات اور ڈیٹا کے تبادلے کے لیے تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں