ایس ای سی پی نے مضاربہ کے ریگولیٹری فریم ورک کی تعمیل کے لیے گائیڈ بک جاری کر دی

پیر 13 مئی 2024 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے مضاربہ کمپنیوں اور مضاربہ کے لئے متعلقہ ریگولیٹری فریم ورک جس میں مضاربہ آرڈیننس، 1980، مضاربہ رولز، 1981، مضاربہ ریگولیشنز، 2021، اور متعلقہ ہدایات اور سرکلرز کی تعمیل شامل ہے، پر عمل درآمد بارے رہنمائی فراہم کرنے کے لئے ایک جامع گائیڈ شائع کی ہے۔

رہنما گائیڈ میں مضاربہ کمپنیوں اور مجاربہ کے ذمہ مضاربہ قانون کے تحت رپورٹنگ کے تمام تقاضوں یکجا کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، اس میں مضاربہ کے قانون کی اہم دفعات کی وضاحت بھی شامل کی گئی ہے جبکہ اسٹیک ہولڈرز کی آگہی کے لئے عموماً ہو جانے والی خلاف ورزیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے تاہم اس گائیڈ ،یں مضاربہ کمپنیوں ذمے کمپنیز ایکٹ 2017 اور سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کی دفعات، ذیلی قانون سازی، اور استاک ایکسچینج کے ضوابط کے تحت ریگولیٹری ذمہ داریوں کا احاطہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی نے ملک میں اسلامی مالیاتی شعبے کے فروغ اور مضاربہ کے شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل اقدامات کیے ہیں جن میں مضاربہ کے ضوابط کو بہتر بنانا، مضاربہ کے قواعد میں ترمیم کرنا اور جاربہ کا جامع سرکلر جاری کرنا، اسلامی مالیاتی مصنوعات اور خدمات کی توسیع، اور مضاربہ قانون کے بارے میں اسٹیک ہولڈر کی سمجھ کو بڑھانے کے لیے اقدامات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں