پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا

منگل 14 مئی 2024 22:25

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کارحجان برقراررہا اورکے ایس ای 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انڈکس میں 732.08 پوائنٹس کانمایاں اضافہ ہوا اورانڈکس 74531.19 پوائنٹس پربندہوا،کاروباری سرگرمیوں کے دوران 387 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 189 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا اس کے برعکس 178کمپینوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

گزشتہ روز مجموعی طورپر57 کروڑ، 41 ہزار، 82 ہزار 210 حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 23.42 ارب روپے تھی۔سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے 35483501حصص، ورلڈکال ٹیلی کام کے 29894985 حصص اورکے الیکٹرک کے 28167436 حصص کالین دین ہوا۔یونیورسل انشورنس، عروج انڈسٹریز، اورالفلاح کنزیومرٹاپ ایڈوانسرزکمپنیاں رہی۔ کے ایس ای 30 انڈکس میں 330.74 پوائنٹس کااضافہ ہوااورانڈکس 23954.42 پوائنٹس پربندہوا۔ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 5.46 ارب روپے کا لین دین ہوا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں