کریڈٹ کارڈز کے ذریعےخریداری میں اپریل کے دوران نمایاں اضافہ

جمعرات 23 مئی 2024 14:38

کریڈٹ کارڈز کے ذریعےخریداری میں اپریل کے دوران    نمایاں اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) کریڈٹ کارڈز کے ذریعےخریداری میں اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں کریڈکارڈز کے ذریعے صارفین نے 116 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کیں جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 30.7فیصد زیادہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال اپریل میں صارفین نے کریڈکارڈ کےذریعے 89 ارب روپے کی خریداری کی ۔ مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری میں ماہانہ بنیادوں پر 3.1 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ۔ مارچ میں صارفین نے کریڈٹ کارڈزکے ذریعے 112 ارب روپے کی خریداریاں اور ادائیگیاں کیں جو اپریل میں بڑھ کر 116 ارب روپے ہو گئی۔ واضح رہے کہ اپریل میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضے کا حجم 8381 ارب روپے اور نجی شعبےکے کاروبار کو فراہم کردہ قرضے کا حجم 7243 ارب روپے ریکارڈکیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں