بیڈوئیرزکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ،نیٹ وئیرزکی برآمدات میں کمی

جمعہ 24 مئی 2024 11:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) ملک سے بیڈوئیرزکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ نیٹ وئیرزکی برآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بیڈوئیرزکی برآمدات سے ملک کو2.291 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بیڈوئیرزکی برآمدات کاحجم 2.250 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، اپریل میں بیڈوئیرزکی برآمدات کاحجم 203 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اپریل میں 218 ملین ڈالرتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل 2024 تک کی مدت میں نیٹ وئیرزکی برآمدات کاحجم 3.567 ارب ڈاالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.712 ارب ڈاالرکے مقابلہ میں 4 فیصدکم ہے۔ اپریل 2024 میں نیٹ وئیرزکی برآمدات کاحجم 326ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 337 ملین ڈالراورگزشتہ سال اپریل میں 322 ملین ڈالرتھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں