آئیسکو نے 132 کے وی بڑا گوا اور 33 کے وی فتح پور نکیال اے جے کے گرڈ اسٹیشنوں کی استعداد کار میں اضافہ کر دیا

پیر 6 جولائی 2015 16:59

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے صارفین کی سہولیات کو مدِنظر رکھتے ہوئے 132 کے وی بڑا گوا اور 33 کے وی فتح پور نکیال اے جے کے گرڈ اسٹیشنوں کی استعداد کار میں اضافہ کر دیا ہے، اس مقصد کیلئے بڑا گوا گرڈ میں 13 ایم وی اے اور فتح پور نکیال اے جے کے گرڈ میں 4 ایم وی اے کے اضافی پاور ٹرانسفارمرز نصب کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

نئے پاور ٹرانسفارمروں کی تنصیب سے متعلقہ علاقے کے صارفین کو بجلی کی بہتر فراہمی میسر ہو گی اور ان کی شکا یات کا ازالہ ہوگا۔ استعداد کار میں اضافے سے بڑا گوا گرڈ سے منسلک ڈومیلی، ہسنوٹ، بھگوال، بڑا گوا و گر دونواح اور فتح پور گرڈ سے کریلہ، جھنڈوٹ، ڈنتھوٹ، فتح پور سٹی و گر دو نواح کے علاقے مستفید ہوں گے۔ گرڈ اسٹیشنوں میں اضافی پاور ٹرانسفارمروں کی تنصیب میں آئیسکو کے جی ایس سی اور جی ایس او ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے حصہ لیا اور اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں