ایس آر ای سکول سسٹم کے زیر اہتمام مختلف سکولوں کے درمیان انگلش اردو تقریری و نعتیہ مقابلہ

پیر 25 اکتوبر 2021 15:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) عید میلاد النبی کے موقع پر ایس آر ای سکول سسٹم کے زیر اہتمام مختلف سکولوں کے درمیان انگلش اردو تقریری و نعتیہ مقابلہ ہوا۔ جس میں دی نالج گیٹ وے سکول سسٹم کے طلباء نے بھی شرکت کی اور نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ سہاب بتول کلاس پنجم سے فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

محمد حاشر کلاس دوم اور ہما شبیر کلاس ہشتم سے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔

کمیل عباس کلاس اول سے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔ اس شاندار کامیابی کے موقع پر سکول کے ڈائریکٹر سید طاہر علی زیدی نے کوآرڈینیٹر مسز ثمینہ ناز اور ان کی ٹیم مس بتول، مس کائنات، اور مس شیلا زیدی صاحبہ کی بہترین کارکردگی اور تعاون کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور طلباء کی کامیابی پر مبارکباد اور حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں