سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اسلام آباد میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد

منگل 7 مئی 2024 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اسلام آباد میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقادکیاگیا ،ڈی آئی جی سیف سٹی /ٹریفک اور ایس ایس پی سیف سٹی نے محکمانہ ترقی پانے والے 10 وائرلیس آپریٹرز کو رینک لگائے ،مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اسلام آباد میں رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سیف سٹی /ٹریفک اور ایس ایس پی سیف سٹی نے کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے میں محکمانہ ترقی پانے والے 10 وائرلیس آپریٹرز کو رینک لگائے،ڈی آئی جی سیف سٹی / ٹریفک نے تمام ترقی یا ب ہونے والے افسران کومبارکباد دی اور ان کے لئے نیک دلی خواہشات کا اظہار کیا،انہوں نے ترقی پانے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ سب کے کاندھوں پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ،آئی جی اسلام آباد نے واضح احکامات جاری کئے ہیں کہ تمام خالی پوسٹوں پر ترقیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے ،یہ آپ کی محنت اور کاوشوں کے صلہ ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کو اس مقام پرپہنچایا ہے اب آپ کو پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں،آپ ان عہدوں پر اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے اپنے محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں اور محکمہ پولیس کی ویلفئیر، شہریوں کوانصاف کی فراہمی کو اپنااولین شعار بناتے ہوئے آسانیاں پیدا کرنے کا باعث بنیں، میں امید کرتا ہوں کہ آپ ہمیشہ کی طرح خوش اخلاقی، دلجمعی، نیک نیتی، اور لوگوں کی مدد کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں