اندرونی مسائل کو دانشمندی سے حل کرنے اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ہم ایک غیور قوم ہیں،
ہماری مسلح افواج ہر قسم کے اندرونی و بیرونی خطرات اور چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہیں نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کا لاجسٹکس کمانڈ کی تقسیم ایوارڈز کی سالانہ تقریب سے خطاب
جمعہ 19 جنوری 2018 19:06
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کی لاجسٹکس کمانڈ کو اپنے پیشہ وارانہ امور انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دینے پر سراہا۔
انہوں نے کہا کہ لاجسٹکس کمانڈ کی اس بے لوث محنت اور لگن کا اندازہ سال 2017ء کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں اورآبدوزوں کی ہمہ وقت دستیابی اور متعدد ملکی و غیر ملکی بحری مشقوں میں بروقت شمولیت سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ جب بھی ہم کسی امداد پر انحصار کرتے ہیں تو خود انحصار ی کے حصول کا جذبہ ماند پڑنے لگتا ہے، ہم دفاعی خود انحصاری کے حصول کے لیے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں کیے جانے والے اقدامات ہمارے قومی وقار کا مظہر اور سروس کے لیے ہماری محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ایڈمرل ظفر محمود نے مزید کہا کہ بیرونی دبائو کے باوجود ہمیں اپنے اندرونی مسائل کو دانشمندی سے حل کرنے اور ایک مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک غیور قوم ہیں اور ہماری مسلح افواج ہر قسم کے اندرونی و بیرونی خطرات اور چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ چیف آف نیول اسٹاف نے مزید کہا کہ ایک جدید اور مستحکم بحریہ نہ صرف وطن عزیز کے تحفظ کے لیے ضروری ہے بلکہ علاقائی امن و استحکام کی بھی ضامن ہے، پاکستان نیوی کو ایک جدید اور مضبوط بحری قوت بنانے کے لیے نیول فلیٹ میں نئے جہازوں کی شمولیت ا ور انہیں کارآ مد رکھنے اور مزید موثر بنانے کے لیے تکنیکی صلاحیت کا حصول اتنی ہی اہمیت کا حامل ہے جتناکہ ایک قابل اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی حامل افرادی قوت ضروری ہے، اس ضمن میں پاک بحریہ نے اپنی حربی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس بحری جہاز اور ہیلی کاپٹرز حاصل کیے ہیں۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ پاکستان نیو ی فلیٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ اپنی افرادی قوت کو بھی بہترین پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے اور انہیں جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے کی ضرورت سے بھی آگاہ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ اور ماہر افرادی قوت ہمارا اثاثہ ہے اور ہمیں ا س پر فخر ہے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام کے سنہری اصول کو اپنی ذاتی اور بیشہ ورانہ زندگیوں میں مشعل راہ بناتے ہوئے ہم پاک بحریہ کو قابلیت، صلاحیت اور جنگی تیاری کے بامِ عروج پر پہنچا سکتے ہیں۔قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں کمانڈر لاجسٹکس رئیر ایڈمرل ساجد وزیر خان نے سال 2017کے دوران لاجسٹکس کمانڈ کی کارکردگی کا مختصر جائزہ پیش کیا۔ بعد ازیں مہمان خصوصی نے سا ل گذشتہ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس میں انعامات تقسیم کیے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
وفاقی وزیر خزانہ و محصوولات محمد اورنگ زیب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی درآمد ،کے الیکٹرک کے لیے 70 ارب اور آزاد جموں و کشمیر ..
ایف بی آر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ممبر آپریشنز انلینڈ ریونیو اس غفلت کے مرتکب پائے گئے،وزیراعظم کو ..
اسلام آباد پولیس کے 323افسران محکمانہ ترقی کے امتحان میں کامیابی
آئیسکو نے بدھ کو بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
آئی جی اسلام آباد کا فورس کی ویلفئیر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ،48کنسٹیبلان کو اگلے عہدوں پر ترقی ..
آئی جی اسلام آباد کا پولی کلینک ہسپتال کا دورہ ،زخمی کنسٹیبل نثار کی تیمارداری کی
وزیراعظم پیکیج کے تحت اسلام آباد پولیس کے شہداء اور دوران سروس وفات پا جانیوالی6افسران کے بچوں کو بھرتی ..
سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اسلام آباد میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد
شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیو ٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ
اسلام آباد،تحریک "نشہ اب نہیں "کے آغاز سے لے کر اب تک منشیات فروشی میں ملوث 204ملزمان گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات