اسلام آباد ہائی کورٹ ،تین ججز کی تعیناتی کا معاملہ ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل اعظم کامرانی کو جج کیلئے نامزد کر دیا

بدھ 24 اپریل 2019 17:23

اسلام آباد ہائی کورٹ ،تین ججز کی تعیناتی کا معاملہ ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل اعظم کامرانی کو جج کیلئے نامزد کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کی تعیناتی کا معاملہ ،ایڈوکیٹ ایواززہری کا نام واپس لینے کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل اعظم کامرانی کو جج کیلئے نامزد کر دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل اعظم کامرانی کا نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیا ،اس سے قبل ایڈوکیٹ ایواز زہری کا نام ہائیکورٹ کے جج کے طور پر بھیجا گیا تھا ۔ایڈوکیٹ ایواز زہری نے جج بننے سے معذرت کر لی تھی۔ججز کیلئے کاشف سرور پراچہ، فیاض جندران کے نام پہلے سے بھیجے جا چکے ہیں۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 2 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں