پاک بحریہ کے دوکموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے رینک پر ترقی

ترقی پانے والوں میں ریئرایڈمرل محمد سعید اورریئرایڈمرل عبدالصمدشامل ہیں ،ترجمان پاک بحریہ

بدھ 19 جون 2019 13:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) پاک بحریہ کے دوکموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے رینک پر ترقی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ریئرایڈمرل محمد سعید اورریئرایڈمرل عبدالصمدشامل ہیں۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ ریئر ایڈمرل محمد سعید نے 1988 اورریئر ایڈمرل عبدالصمد نے 1990 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں ریئرایڈمرلزکئی اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ دونوں ریئرایڈمرلز پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد سعید اورریئر ایڈمرل عبدالصمدکو غیر معمولی خدمات کے عوض ستارہ امتیاز سے نوازاجا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں