بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی روک تھام کے لیے معاشرے کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا ’’بچوں سے بدسلوکی - آگاہی مہم‘‘کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:42

بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی روک تھام کے لیے معاشرے کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا ’’بچوں سے بدسلوکی - آگاہی مہم‘‘کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہمیں ٹھوس اقدامات کی ضرورت تاکہ قصور جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں، صحت مندمعاشرے کی تشکیل میں عورت کاکردار نہایت اہم ہے، وقت کے ساتھ ہمیں اپنی ذہنیت بدلنی ہوگی تاکہ خواتین آگے بڑھنے کے لئے یکساں مواقع میسر آسکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات جی سکس ون میں ’’بچوں سے بدسلوکی - آگاہی مہم‘‘کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ میں والدین اورخواتین اساتذہ سے کہوں گی وہ بچوں سے دوستانہ رشتہ قائم کریں تاکہ وہ آپ سے بلا خوف اپنے دل کی بات کہہ سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی بد سلوکی یا کسی بھی قسم کی شکایت کے لئے وزارت کی ہیلپ لائن 1099پر رابطہ کریں تاکہ فوری طور پر ایکشن لیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی روک تھام کے لیے معاشرے کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھنی ہوگی کیونکہ درندہ صفت عناصر اپنی خواشات کی تکمیل کیلئے ہر گلی، محلے اور شہر میں موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدین اور اساتذہ کا اہم کردار ہے انہیں اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھنی چاہیئے اور بلاوجہ گھر سے باہر نا جانے دیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ریاست بچیوں کو آگے بڑھنے کے لئے مواقع فراہم کررہی تو والدین کو گھبرانہ نہیں چاہیئے انہیں اپنی بچوں کے روشن مستقبل کے لئے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرے اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب اس میں خواتین اپنا اہم کردارا ادا نا کریں اور ہماری آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب ہمیں اہنی ذہنیت بدلنی ہوگی اور ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ قصور جیسے واقعات دوبارہ نا ہو سکیں۔اس موقع طالبات نے بچوں سے جنسی بدسلوکی کے موضوع پر خاکے اور ملی نغمے پیش کئے۔ تقریب میں وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے وفاقی ترقیاتی ادارہ امور بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں