سینٹ میں ملکیتی حقوق برائے خواتین (ترمیمی) آرڈیننس 2019ء واپس لے لیا گیا

جمعہ 24 جنوری 2020 16:09

سینٹ میں ملکیتی حقوق برائے خواتین (ترمیمی) آرڈیننس 2019ء واپس لے لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) سینٹ میں ملکیتی حقوق برائے خواتین (ترمیمی) آرڈیننس 2019ء واپس لے لیا گیا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اپوزیشن نے آرڈیننس کے ذریعے ملکیتی حقوق برائے خواتین (ترمیمی) بل میں ترمیم لانے کی مخالفت کی۔ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین جاوید اقبال عباسی نے کہا کہ یہ ترمیم آرڈیننس کے ذریعے لانے کی بجائے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت اپنے کسی رکن کے ذریعے بھی لاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا کہ آرڈیننس قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا جائے وہاں فیصلہ ہوجائے گا۔ اپوزیشن ارکان نے قائمہ کمیٹی کو آرڈیننس بھجوانے کی مخالفت کی۔ ڈپٹی چیئرمین نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور سے کہا کہ وہ آرڈیننس واپس لے لے اور ترمیم قائمہ کمیٹی میں حکومت لے آئے اسے منظور کرلیا جائے گا جس کے بعد وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے قائمہ کمیٹی میں ترمیم لانے پر اتفاق کرتے ہوئے آرڈیننس کے ذریعے ترمیم پر زور نہ دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں